(روزنامہ جرأت)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔پاکستانی ویمن انٹرنیشنل کرکٹر اور آل راؤنڈر عمائمہ سہیل کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، اس موقع پر اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔واضح رہے عمائمہ سہیل کا شمار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ان کی شادی کے موقع پر کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




