icc

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

(روزنامہ جرأت)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی۔رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش نے انڈیا سے باہر وینیو پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن آئی سی سی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے بنگلا دیش کو میچز کے لیے بھارت جانے کا کہہ دیا، انڈیا نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس کھونا پڑیں گے۔ادھر بنگلا دیش کرکٹ کا دعویٰ ہے کہ گورننگ باڈی کی طرف سے ایسا کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا.بنگلا دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث انڈیا سے میچز منتقل کرنے کاکہا تھا، ایک روز قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ تھا ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنےکسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں