faisaljunaid

ڈراموں میں رومانوی سین، فیصل قریشی اور جنید خان کا بیویوں کی توقعات پر دلچسپ تبصرہ

(روزنامہ جرأت)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی اور جنید خان نے بیویوں کی رومانوی توقعات پر دلچسپ گفتگو کی ہے۔فیصل قریشی اور جنید خان ان دنوں ڈرامہ کیس نمبر 9 میں کامران اور روہِت کے کرداروں کی وجہ سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔حال ہی میں جنید خان فیصل قریشی کے نئے شروع کیے گئے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں دونوں اداکاروں نے ایک بے تکلف گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی، خصوصاً بیویوں کی جانب سے رومانوی توقعات پر کھل کر بات کی۔بات چیت کے دوران جنید خان نے کہا کہ گھر میں ہماری بیویاں ہم سے رومانس کی توقع رکھتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ آپ ٹی وی پر جس طرح رومانس کرتے ہیں، ویسا گھر میں کیوں نہیں کرتے، وہ ڈائیلاگ ہمیں کیوں نہیں سناتے؟
جنید خان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا مداح بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ہم حقیقی زندگی میں بھی پیدائشی رومانوی ہوتے ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔فیصل قریشی نے اس گفتگو میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم گھر میں بیویوں کے ساتھ رومانس کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ ڈرامہ مت کرو، لوگ اکثر کہتے ہیں کہ آپ ٹی وی پر رومانس کرنے کے باوجود غصے والے انسان لگتے ہیں۔اداکار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا دراصل کبھی کبھی ساری توجہ آپ پر ہوتی ہے، جو ایک دباؤ پیدا کرتی ہے اسی وجہ سے ہم تھوڑے محتاط ہو جاتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سخت مزاج ہیں۔اداکاروں کی اس گفتگو کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی مل رہی ہے، جہاں شائقین شوبز شخصیات کی حقیقی زندگی کے اس پہلو کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں