sohailafridikp1

پی ٹی آئی کا کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ کرنے کا اعلان

پشاور: (روزنامہ جرأت)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ کے دورے کے موقع پر جاری پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونےکونے تک پہنچاؤں گا۔انہوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں سندھ کےعوام بھرپورساتھ دیں۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اتوار ساڑھے 4 بجےکراچی میں مزار قائد پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کے مطابق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا صوبائی وزیر ناصر شاہ سے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد آج باضابطہ طور پرجلسے کا اجازت نامہ ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں