راولپنڈی:(روزنامہ جرأت) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے جب کہ ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے جب کہ خوارج دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور مزید خوارج کی تلاش جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری ہے، غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔




