school

پنجاب میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ

لاہور:(روزنامہ جرأت) پنجاب میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت تعلیم پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت تعلیم پنجاب نے کہا ہےکہ عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔
ترجمان کےمطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھادی گئی ہیں اور یہ فیصلہ موسم کی شدت اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کیے گئے عوامی سروےمیں تقریباً 87 فیصدافراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی اور تقریباً 13 فیصد افراد نے 12 جنوری کےحق میں رائے دی۔وزیر تعلیم پنجاب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں فیصلے کا نفاذ یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں