(روزنامہ جرأت)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں معلم کے سر پرڈنڈا مارنے سے زخمی ہونے والا بچہ چل بسا۔6 سالہ حسن کو گزشتہ ماہ مدرسے کے معلم نے سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا تھا۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ واقعے کے چند روز بعد اسپتال سےحسن کو فارغ کردیا گیا تھا، لیکن چند روز بعد ہی دوبارہ طبیعت بگڑنے پر حسن کو اسپتال لائے تھے۔والد نے بتایا کہ حسن کو جناح سے قومی ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ آج انتقال کر گیا۔والد کے مطابق ڈاکٹرز کہتے ہیں بیٹے کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




