abbasiraqchi

ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران:(روزنامہ جرأت) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں۔ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں تشدد میں اضافہ ہوا، دہشتگردوں نے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا تاہم اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ایران میں پرامن مظاہرےپرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئے، دوہفتوں میں مظاہروں کےدوران 350 مساجدکوآگ لگائی گئی لیکن ایرانی فورسز نے پرتشدد مظاہروں کے دوران زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا، مظاہرین کے مطالبات جائزتھے اور حکومت انہیں سن بھی رہی تھی۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی مداخلت کی بات کے بعد احتجاج خونریزہوگئے تاکہ مداخلت کا بہانہ پیدا ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کےلیےبھی تیار ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے جس کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
ساتھ ہی ٹرمپ نے دھمکی بھی دی کہ امریکا ایران میں فوجی کارروائی کے آپشنز پر غور کررہا ہے جو بات چیت سے پہلے ہی کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں