(روزنامہ جرأت)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے اداکار فیصل قریشی کو شاندار اداکاری پر شاباشی دی ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران فاروق ستار نے میزبان فیصل قریشی سے کہا کہ ‘تمہارے شو میں آنے سے پہلے میں تھوڑا ڈر رہا تھا کیونکہ کیس نمبر 9 میں تم نے صبا قمر کو نہیں چھوڑا تو اپنے مہمانوں کے ساتھ کیا کرو گے’۔جواب میں فیصل قریشی نے مسکراتے ہوئے کہا ‘سر وہ ایک کردار تھا، یہ میں ہوں، کردار پر آپ اتنا سنجیدہ ہورہے ہیں’۔
فاروق ستار نے کہا ‘اصل بات یہ ہے کہ کردار کو جس طرح آپ ادا کریں، اتنی سچائی کے ساتھ جھوٹ بولیں کہ اکثر لوگوں کو وہ سچ نظر آئے’۔
رہنما ایم کیو ایم کی اس بات پر اداکار نے کہا ‘سر آپ سیاست میں ہوکر یہ باتیں کررہے ہیں ‘۔
فاروق ستار نے ہنستے ہوئے کہا ‘اس کا مطلب ہے ہمیں بھی آپ سے کچھ نا کچھ سیکھنا پڑے گا، وہ ایک ماسٹر پیس تھا’۔
جب کہ فیصل نے مذاقاً کہا کہ ‘سر میں جلد کلاسز کا آغاز کروا رہا ہوں’۔




