gold

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ؛ نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے

(روزنامہ جرأت)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخی بلندی پر جا پہنچی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6602 روپے اضافے سے 4لاکھ 12ہزار347 روپے پر پہنچ گیا۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 77 ڈالر اضافے سے 4586 ڈالر فی اونس ہے۔علاہ ازیں معاشی ماہرین نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی اضافہ ہوا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آج کاروباری روز کے دوران چاندی کی قیمت 83.96 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح کو چھو کر 82.72 ڈالر فی اونس پر رک گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 895 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 626 روپے ہے۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 180روپے کے اضافے سے 9ہزار 075 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 154روپے کے اضافے سے 7ہزار 780روپے کی سطح پر آگئی۔صرافہ مارکیٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں