bannufiring

بنوں: امن کمیٹی ممبران پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

(روزنامہ جرأت)بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں میں ہوید کے علاقے میں امن کمیٹی ممبران پردہشتگردوں نے فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہےکہ امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں