DIKctdoperation

سی ٹی ڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی، 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک

(روزنامہ جرأت)سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک کردیے۔
کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الروف افغانی اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد براہ راست پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ہلاک دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوف، 9 میگزینیں، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیمز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے کہا کہ پولیس پر حملوں کا جواب آخری خارجی کے خاتمے سے دیا جائیگا، انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر کے خارجیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر پولیس پر حملوں کے ردعمل میں فتنہ الخوارج کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے جسکے تسلسل میں آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان ریجن سی ٹی ڈی نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی۔
سی ٹی ڈی ٹیمز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا جنہوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کی، سی ٹی ڈی ٹیمز نے بھی حق خود حفاظت کے لیے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنکی شناخت نعمت اللہ، عبد الروف افغانی اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی۔ تینوں ہلاک دہشتگرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشتگردوں اور سہولتکاروں کی موجودگی کے پیش نظرسرچ آپریشنز سمیت تفتیش کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج کو نشان عبرت بنانے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا ردعمل انتہائی سخت ہوگا اور آخری خارجی کے جہنم واصل کئے جانے تک تگ و دو جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں