(روزنامہ جرأت)کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے مشین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق اب تک ملبے سے تین افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔کوہاٹ حادثہ




