hassanraheem

حسن رحیم کے مداح نے گلوکار سے اپنے گنجے سر پر آٹو گراف لے لیا

(روزنامہ جرأت)پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے ایک مداح نے آٹوگراف لینے کا ایسا منفرد طریقہ اختیار کیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران اور محظوظ کردیا۔عام طور پر مداح آٹوگراف بک، پوسٹر یا موبائل فون پر دستخط کرواتے ہیں تاہم اس بار ایک جنونی مداح نے حسن رحیم سے اپنے سر پر ہی آٹوگراف لے لیا۔
یہ غیر معمولی لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جہاں صارفین نے اس واقعے کو دلچسپ، مزاحیہ اور جنون قرار دیا۔ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن رحیم خوش دلی سے مداح کی فرمائش پوری کررہے ہیں جب کہ آس پاس موجود لوگ بھی اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اپنے پسندیدہ فنکار سے محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں