(روزنامہ جرأت)چترال میں امریکی شکاری نےکشمیری مارخورکا کامیاب شکارکرلیا.مارخورکا شکار وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی سخت نگرانی میں میں کیا گیا۔ محکمہ وائلڈلائف کے مطابق امریکی شکاری نے ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ 2 لاکھ 70ہزارڈالرمیں حاصل کیا اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں 7 کروڑ 56 لاکھ روپے بنتی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے بتایاکہ 52 انچ سینگوں والےخوبصورت کشمیری مارخورکو 510 میٹر فاصلےسےنشانہ بنایاگیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ امریکی شکاری نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش ظاہر کی، ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل رقم کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی۔




