junaidsafdar

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تصاویر وائرل

(روزنامہ جرأت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔جاتی امرا میں جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے۔جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور ہونے والی دلہن شانزے علی روحیل کی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے جنید نے کالے رنگ کی شلوار قیمض اور بھورے رنگ کی شال لی ہوئی ہے جب کہ شانزے نے خوبصورت رنگوں والا لہنگا زیب تن کیا۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر جوڑے کی مختلف پوز میں تصاویر بھی وائرل ہورہی ہے۔
جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔جنید صفدر کی بارات 17 جنوری اور 18 جنوری کو دعوتِ ولیمہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں