لاہور: (روزنامہ جرأت)چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دیں۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے بعد میں آگاہ کیا جائے گا ، ٹیم مینجمنٹ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر متوازی پلان بھی مانگا گیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بنگلا دیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کے سیکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے۔
بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلہ پر غور کرنے کا کہا ہوا ہے۔




