(روزنامہ جرأت)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن ایشیا کپ فائنل کے بعد سے حارث کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔ایشیا کپ کے بعد سے حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیلا۔حارث ان دنوں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حارث رؤف حال ہی میں بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے 10 میچز میں 17.11 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے باوجود انہیں پاکستان کی جانب سے آئی سی سی کو بھیجی گئی ابتدائی 15 رکنی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے۔




