khalidanum

کیا عام پاکستانی بھارت سے آن لائن شاپنگ کرسکتا ہے؟ خالد انعم کا سوال

(روزنامہ جرأت)پاکستان کے سینئر اداکار خالد انعم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اہم سوال اٹھادیا۔حال ہی میں پاکستان میں دو شادیاں کافی چرچے میں رہیں جن میں سے ایک صدر آصف علی زرداری کی بھانجی اور فریال تالپور کی بیٹی کی شادی تھی جب کہ دوسری وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی تھی۔دونوں شادیوں کی تصاویر کئی روز تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں اور کئی وزرا بھی اسی وجہ سے خبروں میں رہے۔
اس حوالے سے میڈیا پر کچھ رپورٹس شائع ہوئیں جن میں بتایا گیا کہ جنید صفدر کی اہلیہ شانزے کے شادی اور مہندی کے سوٹ بھارتی ڈیزائنر کے تھے جب کہ مریم نواز نے بھی لباس کے انتخاب کے لیے بھارتی ڈیزائنر کو منتخب کیا۔
اس کے علاوہ فریال تالپور کے حوالے سے بھی یہ ہی تفصیلات سامنے آئیں کہ انہوں نے بھی بھارتی ڈیزائنر کے جوڑے پہنے۔
اسی سلسلے میں سینئر اداکار خالد انعم نے کہا ‘مجھے پتہ چلا ہے کہ جو ہمارے ہاں دو شاہی شادیاں سندھ اور پنجاب میں ہوئیں، اس میں دلہنوں نے بھارتی ڈیزائنر کے جوڑے پہنے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے’۔سینئر اداکار نے کہا ‘میرے حساب سے یہ ہونا چاہیے، کاروبار سب کھل جانا چاہیے، تو کیا جنگ کے بعد ہمارا بھارت سے کاروبار شروع ہوگیا ہے؟ ہم آن لائن چیزوں کی خرید و فروخت کرسکتے ہیں؟’
انہوں نے کہا ‘پاکستانی ڈیزائنر بھی بہت اچھے ہیں، لیکن کیا ان لوگوں نے یہ جوڑے آن لائن منگوائے یا جاکر خریدے، تو کیا عام پاکستانی بھی جاکر خرید سکتا ہے ایسے؟’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں