yasirhussain

سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر یاسر حسین کا طنزیہ جواب

(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے بالی وڈ اداکار سنی دیول کو پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر طنزیہ جواب دیا ہے۔
بھارت نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حال ہی میں ایک اور پاکستانی مخالف فلم ‘بارڈر 2’ بنائی ہے جس کا مرکزی کردار سنی دیول نے ادا کیا۔اپنی فلم کی پروموشن کے دوران سنی دیول نے فلم کا ایک پاکستانی مخالف ڈائیلاگ ‘آواز کہاں تک جانی چاہیے، لاہور تک’ لڑکھڑاتی آواز میں بولا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو کو یاسر حسین نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ انکل کی تو اپنی آواز نہیں نکل رہی۔
اس ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے بھی کمنٹس کیے، کسی نے بالی وڈ اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا تو کسی نے ڈائیلاگ کا مذاق اڑایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں