gulplazafir

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل

کراچی: (روزنامہ جرأت)سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم افرادکے خلاف درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب حکام کا بتانا ہے کہ سانحے میں جاں بحق افراد 71 افراد میں سے 20 لاشوں کی شناخت کرلی گئی جبکہ لاپتہ افرادکی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں