murree

مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری، رات کا سفر نہ کرنیکی ہدایت

(روزنامہ جرأت)مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی کے تحت ڈی پی او نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ڈی پی او ڈاکٹر رضا تنویر سپرا کے مطابق آج شام سےکل شام تک مری میں شدید برفباری کا امکان ہے، سیاح اور شہری رات کے وقت مری کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں، مری میں درجہ حرارت گرنے سے سڑکوں پربرف کی شیشےجیسی سخت تہہ بن سکتی ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ برف والی سڑک پرگاڑی کے بریک کام نہیں کرتے، رات کا سفرخطرناک ہوسکتا ہے، اندھیرےاور دھند میں برف ہٹانے والی مشینری کاکام کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے، ٹائروں پر’اسنوچین’ کے بغیر کسی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ملےگی۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مری روانگی سے قبل گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، مکینیکل فٹنس چیک کرلیں، بریک، وائپرز، ہیٹر اور ڈی فوگر کا درست ہونا یقینی بنائیں، برف والی سڑکوں پر رفتار کم اوراگلی گاڑی سے 50 میٹر دور رہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی میں ہیٹر چلےتو شیشےکھلے رکھیں، آکسیجن کی کمی جانی نقصان کرسکتی ہے، دھند اور برفباری میں فوگ لائٹس اور ہیزرڈ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، شاہراہوں یا ڈھلوانوں پر گاڑی پارک نہ کریں تاکہ برف ہٹانے میں رکاوٹ نہ ہو۔ڈی پی او نےکہا کہ چیک پوسٹوں پرتعینات پولیس کی ہدایات پرسختی سےعمل کریں، ہنگامی صورتحال یاحادثے پر فوری پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں