justicemohsinakhtar

ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر

(روزنامہ جرأت)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی انسانی حقوق کےلیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف وکیلوں کی ہڑتال پر برس پڑے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا کی ہڑتال ہے ، اسی لیے وکیل پیش نہیں ہوئے، وکلا کی ہڑتال کِس وجہ سے ہے؟
جسٹس محسن کے سوال پر بیرسٹرخوش بخت نے بتایا کہ ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کےخلاف ہڑتال ہے۔
جسٹس محسن نے ریمارکس دیے کہ وہ جن کوخود گرفتارکرایا ہے؟خود جیل بھجواتے ہیں، پھر ہڑتال کردیتے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ کتنی اچھی ہماری بارہے،میڈل ملنا چاہیے، ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں، بار تو دونوں وکلا کو خود جیل چھوڑ کر آئی ہے،بغیرقانون کے جج نے کمال کا فیصلہ دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں