reemakhan

برف میں گنگناتی ریما خان تنقید کی زد میں، ویڈیو وائرل

(روزنامہ جرأت)پاکستانی فلم و ٹی وی کی نامور اداکارہ ریما خان کی برفباری کے دوران گانا گاتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے، جس نے مداحوں کے ساتھ ساتھ ناقدین کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔
اس مختصر کلپ کو اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں وہ اپنے شوہر اور چند دوستوں کے ساتھ برف سے ڈھکے مقام پر موجود دکھائی دیتی ہیں اور خوشگوار موڈ میں سرد موسم کے مطابق گنگناتی سنائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں ریما خان نے سردی سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات پہن رکھے ہیں اور برفباری سے لطف اندوز ہوتی نظر آتی ہیں، تاہم یہ مناظر ہر کسی کو متاثر نہ کرسکے۔ کلپ وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے اس پر تنقیدی تبصرے کیے اور اداکارہ کے انداز پر سوال اٹھائے۔
کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر انہیں پہلے تو لگا جیسے یہ ’میرا جی‘ ہوں، جب کہ ایک صارف نے ریما خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں سمجھدار سمجھتا تھا اور ایسے انداز میں ویڈیوز شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔سوشل میڈیا پر آنے والے بعض تبصروں میں یہ رائے بھی سامنے آئی کہ شدید سردی کے موسم میں تفریح کے بجائے ضرورت مند افراد کی مدد پر توجہ دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں