goldtodayrate

سونا دوسرے روز بھی 21 ہزار روپے سے زائد مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: (روزنامہ جرأت)سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 200 روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ72ہزار 862 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 18ہزار175 روپے سے بڑھ کر 4لاکھ91ہزار136 روپےہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 212 ڈالر اضافے سے 5505 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2026 میں سونے کا بھاؤ 1لاکھ 15ہزار 900 روپے بڑھ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں