usmananwar

سابق آئی جی پنجاب عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات

لاہور: (روزنامہ جرأت)سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔حکومت کی جانب سے عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ ڈاکٹر عثمان انور کو جنوری 2023 میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا اور گزشتہ روز ان کی جگہ راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب لگایا گیا تھا۔راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے جبکہ راجہ رفعت مختار کو نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے، راؤ عبدالکریم ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں