achakzaishahbazsharif

محمود خان اچکزئی کا شہباز شریف کو خط، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت)قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا۔خط میں انہوں نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور عمران خان کے طبی معائنے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔قائدِ حزبِ اختلاف نے وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، عمران خان کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔خط میں محمود خان اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز کیے ہیں جن میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان کے نام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں