andrewmountbaten

ایپسٹین اسکینڈل، تازہ دستاویز سامنے آنے پر اینڈریوکو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیاگیا

(روزنامہ جرأت)ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر کلنٹن اور خاتون اول ہیلری کلنٹن ایپسٹین معاملے پر کانگریس کے سامنے گواہی دینے پر تیار ہوگئےہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو ماونٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے جبکہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن امریکا آکر ایپسٹین معاملےپر گواہی دیں۔
برطانوی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس دور کے ڈیوک آف یارک شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق کیلئے ایک اور لڑکی جہاز کے ذریعے برطانیہ لائی گئی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو کے بھائی اور برطانیہ کے بادشاہ چارلس نئی دستاویز میں سامنے آئے الزامات پر انتہائی تشویش کا شکار ہیں اور اینڈریو کو Sandringham بھیج دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ای میل میں اینڈریو نے کمسن بچوں سے زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایپسٹین سے کہا تھا کہ وہ اس کا پالتو جانور بننے کو تیار ہیں۔
اس حوالے سے میٹروپولیٹن پولیس نے برطانوی سیاستدان لارڈ مینڈلسن کیخلاف مجرمانہ تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے، مینڈلسن پر الزام ہے کہ انہوں نے اہم معلومات جیفری ایپسٹین کو دی تھیں، لارڈ مینڈلسن دارالامرا کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں