(روزنامہ جرأت)پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان کردیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا ہے۔سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1.4 کروڑ اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1.2 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے۔آکشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 45 کروڑ رکھے گئے تھے جس میں سے فرنچائز نے 9.6 کروڑ روپے خرچ کر لیے ہیں۔فرنچائزز کو رین ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کرنا تھا، ڈائریکٹ سائننگ کے لیے 5.5 کروڑ روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔
دوسری جانب کراچی کنگزنے پلاٹینیم کیٹیگری میں حسن علی کو 4کروڑ 76 لاکھ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی کو 3کروڑ 8 لاکھ ، گولڈ میں خوشدل شاہ کو 3 کروڑ 36 لاکھ اور ایمرجنگ میں سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا۔
پشاور زلمی نے پلاٹینیم کیٹیگری میں بابراعظم کو 7 کروڑ میں، ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ میں، گولڈ کیٹیگری میں عبد الصمد کو 2 کروڑ 8 لاکھ میں اور ایمرجنگ کیٹیگری میں علی رضا کو ایک کروڑ 96 لاکھ میں ریٹین کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ابرار احمد کو 7 کروڑ میں ، ڈائمنڈ میں عثمان خان کو 5 کروڑ 6 لاکھ میں، گولڈ کیٹیگری میں حسن نواز کو 3 کروڑ 92 لاکھ اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل حسین کو 84 لاکھ میں ریٹین کیا۔




