(روزنامہ جرأت)ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے جس میں حوالدار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے، گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ تحصیل درازندہ میں پیش آیا، زخمی جوانوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔




