اسلام آباد:(روزنامہ جرأت)ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے.ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر ازبکستان کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر معزز مہمان کو توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔ازبک صدر کے دورے کو دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




