لاہور:(روزنامہ جرأت) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447ہجری کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رمضان المبارک کا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، کراچی میں 18 فروری تک چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو جائے گی جو اسے نظر آنے کے لیے موزوں بنا دے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ اور چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے جس کی وجہ سے کراچی میں چاند دیکھنے کے امکانات بہتر ہیں۔




