لاہور:(روزنامہ جرأت)لاہور میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات نے ایک بار پھر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی سے جڑے حادثات میں اب تک 24 افراد زخمی جبکہ ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سرکاری و نجی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں بیشتر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکت کا واقعہ سکھ نہر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 25 سالہ رشید پتنگ لوٹتے ہوئے بجلی کے پول کے قریب پہنچ گیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا.
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




