(روزنامہ جرأت)سری لنکن صدر انورا کمارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف سے تشکر کا اظہار کیا۔سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ شہباز شریف نے پاک بھارت میچ کو یقینی بنایا۔ جس کھیل سے ہم سب کو محبت ہے اس کو جاری رکھنے میں کردار ادا کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ اد اکرتے ہیں۔سری لنکن صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ کولمبو میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ پلان کے مطابق ہوگا۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کماراکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں سری لنکن صدر نے وزیراعظم سے بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے درخواست کی تھی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو پاک بھارت میچ پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا تھا۔




