pcbicc

پاکستان نے کمزور ہوکر بھی شرائط منوالیں، نہ چاہتے ہوئے ان سے ملنا پڑے گا: بھارتی میڈیا پر واویلا مچ گیا

(روزنامہ جرأت)پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد بھارت میں واویلا مچ گیا۔بھارتی میڈیا پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ورلڈ کرکٹ پاکستان کےبغیر نہیں چل سکتی، ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے ہاتھ ملانا پڑے گا اور گلے ملنا پڑے گا۔بھارتی میڈیا نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان نے سفارتی و اسٹریٹیجک طریقے سے بنگلادیش کوجیت لیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کمزور ہوکر بھی شرائط منوالی، یہ ہندوستان کی بےعزتی ہے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے حارث رؤف کے اشارے کا حوالہ بھی دیا۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ٰٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں