rajpalyadevarrest

جیل جانے سے قبل راج پال یادیو کا آخری بیان وائرل

(روزنامہ جرأت)چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ اداکار راج پال یادیو کا جیل جانے سے قبل آخری بیان وائرل ہورہا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے پولیس کے سامنے خود کو سرنڈر کیا لیکن اس سے قبل انہوں نے ایک آفیشل بیان ریکارڈ کروایا تھا۔راج پال یادیو نے کہا ‘کیا کروں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور کوئی صورت دکھائی نہیں دیتی، ہم یہاں سب اکیلے ہیں، کوئی دوست احباب نہیں ہے، مجھے اس مشکل کو خود ہی جھیلنا ہے’۔واضح رہے کہ نئی دہلی ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا جس پر عدالت نے انکار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں