alizamanadvocate

خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر اورسابق صدر پشاور بارعلی زمان ایڈووکیٹ پروحشیانہ تشدد،وکلا برادری کی مذمت

(روزنامہ جرأت)خیبر پختونخوا بار کونسل کے معزز ممبر ، سابق صدر پشاور بار اور سینیئر قانون دان علی زمان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کو کل دن دیہاڑے کچہری چوک اسلام آباد سے حراست میں لے کروحشیانہ تشدد کر کے تشویشناک حالت میں چھوڑ دیا گیا، جو قابلِ مذمت اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر ان اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی زمان ایڈوکیٹ ممبر خیبر پختون خواہ بار کونسل کے خلاف اگر کسی بھی نوعیت کا کوئی کیس یا قانونی کارروائی درکار ہوتی تو وہ ہر وقت عدالت میں پیش ہونے کے لیے دستیاب تھے۔ اس طرح دن دیہاڑے ایک سینئر وکیل کو اغوا کرنا اور وحشیانہ تشدد کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے یہ وکلا برادری بلکہ پورے نظامِ انصاف کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔خیبر پختون خواہ بار کونسل اس غیر قانونی ماورائے عدالت اقدام کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔خیبر پختونخوا بار کونسل اور وکلا برادری واضح الفاظ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ جس بھی مقتدر اداروں نے علی زمان ایڈوکیٹ کو حراست میں لیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لایا جائے اورکھری سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں