suncandle

ہوا میں رقص کرتی ہوئی چمک ’سن کینڈل‘ کا حیرت انگیز نظارہ

(روزنامہ جرأت)کیا آپ نے کبھی ہوا میں رقص کرتی چمک کا نظارہ کیا ہے؟یقیناً آپ کا جواب نہ میں ہی ہوگا کیونکہ یہ ایک انتہائی نایاب نظارہ ہے جو بہت ہی مشکل سے دیکھنے کو ملتا ہے۔یہ ایک قدرتی عمل ہے جسے ‘sun candle’ کہا جاتا ہے اور اسے ‘sub sun’ بھی کہتے ہیں۔اس کا نظارہ صرف موسم سرما میں ہی کیا جاسکتا ہے، لیکن ایسا کیوں ؟ اس کی بھی ایک خاص وجہ ہے۔سن کینڈل تب ہوتا ہے جب سورج کی روشنی فضا میں موجود برف کے چپٹے (flat) کرسٹل سے ریفلیکٹ کرتی ہے تو ایک روشنی پیدا ہوتی ہے، یہ روشنی vertical سمت میں ہوتی ہے جو براہ راست سورج کے نیچے ظاہر ہوتی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو دیکھنے والوں کو حیران کررہی ہے تاہم ویڈیو سے یہ معلوم نہ ہوسکا یہ کس ملک میں نظر آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں