لاہور:(روزنامہ جرأت)پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن کا سلسلہ جاری ہے۔پلیئرز آکشن میں پی ایس ایل کی آٹھ ٹیمیں اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیں گی، پی ایس ایل پلیئر آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔آکشن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ کی سب سے بڑی بولی لگاکر انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا جبکہ اس مرحلے میں عماد وسیم کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ میں کراچی کنگز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ میں خریدا جبکہ حسین طلعت، سعود شکیل اور احسان اللہ کو کسی ٹیم نے پک نہیں کیا۔ حارث رؤف کو لاہور قلندرز نے 7 کروڑ 60 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ میں نسیم شاہ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کیلئے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ حاصل ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 34 کروڑ 60 لاکھ روپے باقی ہیں جبکہ کراچی کنگز کے پاس 32کروڑ 26 لاکھ کا پرس باقی ہے۔ لاہور قلندرز کے پاس کھلاڑیوں کو خریدنے کے لیے 31کروڑ 36 لاکھ روپے ہیں۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




