کراچی:(روزنامہ جرأت) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972روپے بڑھ کر 4لاکھ 53ہزار 156روپے کی سطح پر آگئی۔سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 120روپے کے اضافے سے 8ہزار 735روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کے اضافے سے 7ہزار 488روپے کی سطح پر آگئی۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




