(روزنامہ جرأت)فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا تھا، گزشتہ روز بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے تین گھنٹے ملاقات کی تھی۔فرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں منسوب خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔سلمان صفدر کے مطابق انہیں رپورٹ جمع کرانے کے لیے 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا اور وہ مقررہ وقت پر رپورٹ جمع کروا چکے ہیں، رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔سلمان صفدر نے کہا کہ وہ قابل ستائش سمجھتے ہیں کہ علیمہ خان صاحبہ نے انڈر اسٹینڈ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے عمران خان کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




