shehbazshariftarlai

وزیرا‏عظم کا مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

(روزنامہ جرأت)وزیرا‏عظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا نشانہ بنائی گئی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعے سے بدترین بربریت کی اور کوئی مثال نہیں ہے ، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی ، جو ناکام ہوگئی ہے۔شہباز شریف نے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے شدید زخمیوں کو 30 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم خودکش حملہ آور کو روکنے والے عون عباس شہید کے گھر بھی گئے اور عون عباس کی بہادری کی تعریف کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں