ptiprotest

پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دے دی

پشاور:(روزنامہ جرأت)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی کارکنان اور عوام کو کل جمعہ کے بعد صوبے بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔جنید اکبر کے مطابق نمازِ جمعہ کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام پریس کلبز کے سامنے پارٹی قائد عمران خان کی صحت سے متعلق جاری تشویشناک صورتحال کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے لیڈر سے اظہارِ یکجہتی کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم اپنے لیڈر کے لیے باہر نکلے۔ عمران خان نے ہماری خاطر قید کاٹی، اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کی صحت کے لیے آواز بلند کریں۔پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان کو پرامن احتجاج کی ہدایت کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں