qamarbajwa

آئی ایس پی آر نے جنرل (ر) قمر باجوہ کی صحت سے متعلق اپڈیٹ جاری کردی

راولپنڈی:(روزنامہ جرأت) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے باعث زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کو رہائشگاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ لگی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق قمرجاوید باجوہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق قمر باجوہ اپنی رہائش گاہ کے اندر پھسل گئے اور زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق انہیں فوری طوری پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا جب کہ ان کے زخموں کی شدت فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں سابق آرمی چیف کے بہنوئی نعیم گھمن نے کہا کہ قمر باجوہ ’ننگے پاؤں تھے اور پھسل گئے اور ان کے سر پر چوٹ آئی”۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور تمام ضروری ٹیسٹ کرائے گئے، نعیم گھمن نے کہا کہ سابق آرمی چیف کی حالت ’’خطرے سے سو فیصد باہر‘‘ ہے۔65 سالہ قمر باجوہ نے 29 نومبر 2016 سے 29 نومبر 2022 تک 10ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں، ان کی مدت ملازمت میں 2019 میں توسیع دی گئی۔2022 کے آخر میں ریٹائر ہونے کے بعد سے، باجوہ زیادہ تر عوام کی نظروں سے دور رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں