(روزنامہ جرأت)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی جیل مکمل ہوگی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائے گی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی، انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکیاجارہاہے اور الزام لگایاجاتا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم غفلت کے مرتکب ہوئے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کرانا چاہیں کروایا جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے 4 ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں لہٰذا ان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔




