zaeemqadri

مسلم لیگ( ن) کے سابق رہنما زعیم قادری انتقال کرگئے

(روزنامہ جرأت)مسلم لیگ ن کے سابق رہنما و رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب 26 لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے، زعیم قادری بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہے اور انہوں نے بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمہ داریاں نبھائیں تاہم 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگٰ( ن) سے علیحدہ ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں