haniaandasim

سب چاہتے تھے ہم شادی کریں تو کرلی شادی، ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آگئی

(روزنامہ جرأت)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی اصل کہانی بتا دی۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کو گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ نے پیلے رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ ہاتھوں میں پھولوں کے گجرے اور سر پر دوپٹہ پہن کر دلہن کی طرح تیار ہیں۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔تاہم اس سے پہلے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ شادی کی خبریں صرف اس ویڈیو سے نہیں بلکہ ایک نجومی کی ہانیہ عامر کی شادی سے تعلق پیشگوئی کے بعد سامنے آئیں جس میں نجومی کی جانب سے اداکارہ کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اس سال شادی نہ کریں جو ان کیلئے خوش قسمت ثابت نہیں ہوگی۔سوشل میڈیا پر بے تہاشہ شادی کی خبروں کے بعد اداکارہ نے اپنی سالگرہ کو ہی مہندی کی تھیم پر منانے کا فیصلہ کیا اور سالگرہ میں وہ مہندی کی دلہن بن گئی۔سوشل میڈیا پر مہندی کی وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل اداکارہ کی سالگرہ کی ویڈیو ہے، جس کی مکمل ویڈیو اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔
ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی fake wedding کا کہتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘چھپ کے ویڈیو نہیں بناتے نور، یہ بری بات ہوتی ہے۔’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں