crimescene

واشنگٹن میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی کی تشدد زدہ لاش برآمد

(روزنامہ جرأت)رواں ہفتے کے شروع میں امریکی دارالحکومت میں ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے بعد فائر فائٹرز حکام نے ایک گھر میں خوفناک مںظر دیکھا جہاں پاکستانی نژاد امریکی شخص کی تشدد لاش پائی گئی۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز بدھ کو ایک گھر میں دھوئیں کی اطلاع پر پہنچی، فائر فائٹرز حکام ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے، آگ کو بجھایا اور شخص کو بے ہوش پایا۔بعد میں میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مقتول کی شناخت 40 سالہ سید حماد حسین کے نام سے کی، عہدیداروں نے بتایا کہ مردہ شخص کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔جمعہ کو جاری کردہ سرکاری بیان میں پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد معاملہ پولیس کو بھیجا گیا اور جمعہ تک، کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔تفتیشی حکام پڑوس میں واقع عمارت سے ملنے والی سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تحقیقات سے آگاہ ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فوٹیج میں آگ لگنے سے کچھ دیر پہلے حماد حسین کو تین دیگر افراد کے ساتھ عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جن میں ممکنہ طور پر ایک خاتون بھی شامل ہے، انہی افراد کو بعد میں عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔حکام نے عوام سے معلومات کی اپیل کی اور میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے قتل کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے سلسلے میں معلومات دینے والے کے لیے 25 ہزار ڈالرز انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔حماد حسین کے خاندان کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ واشنگٹن میں رہائش پذیر ہے، حماد حسین کی نماز جنازہ آج فالس چرچ، ورجینیا کے دار الحجرہ اسلامک سینٹر میں ادا کی جائے گی۔امریکی دارالحکومت میں ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے بعد پاکستانی نژاد امریکی شخص کی تشدد لاش پائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں