پشاور: صوابی میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21مقامی قائدین اور دیگر نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز منعقدہ ورکرز کنوینشن میں تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔
ایف آئی آر تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدیت میں درج کی گئی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔