آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور سابق آسٹریلوی فاسٹ مچل جانسن ایک دوسرے کے خلاف تنقید کے نشتر چلادیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ بولر مچل جانسن نے ایک کالم میں ڈیوڈ وارنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکی ریٹائرمنٹ اور فیئر ویل دینے پر سوالات اٹھائے تھے۔
مچل جانسن کا کہنا تھا کہ تاریخی بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں پھنسنے والے کرکٹر کو انکی خواہش کے مطابق کیوں فیئر ویل دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ’’آسٹریلوی کنڈیشنز میں شاہین خطرناک بالر قرار‘‘
اس کالم کے سامنے آنے کے بعد سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے کمنٹری پینل سے بھی نکال دیا گیا۔
اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ سابق ساتھی اپنی رائے کا حق رکھتے ہیں، یہ سیزن ہیڈلائن کے بغیر نہیں ہو گا، ہم پرتھ میں سیزن کے پہلے ٹیسٹ میچ کے منتظر ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے بھی اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں، ہم سالہا سال سے اکٹھے کھیل رہے ہیں، ڈیوڈ وارنر اور آسٹیو اسمتھ کے ساتھ کھیلتے ہوئے 12 برس ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔